پاکستان نیوی کی کثیرالملکی میری ٹائم امن مشقیں 21 اختتام پذیر, صدرمملکت کا مشقوں میں شریک ممالک کی بحری افواج سےاظہار تشکر
راولپنڈی : پاکستان نیوی کی کثیرالملکی میری ٹائم مشق امن 2021 کا اختتام پذیر ہو گئی ۔اختتامی تقریب شمالی بحیرہ عرب میں منعقد کی گئی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کی کثیرالملکی امن مشق21 اختتام پذیر ہوگئی۔شمالی بحیرہ عرب میں منعقد اختتامی تقریب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی وفاقی وزیر بحری امور، وزیر دفاعی پیداوار اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت دیگر اہم مہمان شریک ہوئے ۔تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پر آمد پر امیر البحر نے صدر مملکت عارف علوی کا استقبال کیا۔مشق میں شریک ممالک کے بحری اور ہوائی جہازوں نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔اس موقع پر صدر مملکت کو امن مشقوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔