پاکستان تحریک انصاف پارلیمانی بورڈ کا فیصل واوڈا کی سینیٹ الیکشن ٹکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے فیصل واوڈا سے متعلق کارکنان کے اعتراضات مستردکر دیئے اور وفاقی وزیر کو دیاگیا ٹکٹ برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کی پارٹی کے لیے خدمات ہیں۔پارلیمانی بورڈ نے فیصل واوڈا کو دیاگیا ٹکٹ برقراررکھنے کافیصلہ کیا ہے اورسندھ میں فیصل واوڈا سے متعلق کارکنان کے اعتراضات مستردکر دیئے۔