اسلام آباد ٹریفک حادثہ: کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان اور جاں بحق 3 افراد کے لواحقین کےدرمیان صلح نامہ ہو گیا
اسلام آباد میں سگنل پر حادثے میں 4 نوجوانوں کی ہلاکت کےکیس میں کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان اور جاں بحق ہونے والے 3 افراد کے لواحقین کےدرمیان صلح نامہ ہو گیا۔اسلام آباد کی مقامی عدالت میں کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج نےکی۔جج نے استفسار کیا کہ لواحقین کہاں ہیں جس پر وکیل نے کہا کہ وہ کمرہ عدالت میں ہی موجود ہیں اور بیان حلفی عدالت میں جمع کرا دیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج نے وکیل سے پوچھا کہ ملزم کہاں ہے تو وکیل نے بتایا کہ ابھی دو نوجوانوں کے لواحقین سے راضی نامہ ہوا ہے اور تیسرے سے ہو رہا ہے اس لیے اذلان پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے حکم دیا کہ مدعی کا وکیل اگلی سماعت پر درخواست ضمانت پر دلائل دیں اور پولیس ملزم اذلان کے لائسنس کی تصدیق بھی کرکے پیش کرے۔