آئی ایم ایف کا پاکستان کیساتھ معاشی پروگرام بحال کرنے کا اعلان
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اورپاکستان نے اسٹاف سطح پر اصلاحات کے معاہدے پر اتفاق کرلیا جس کے نتیجے میں 50 کروڑ ڈالر فنڈ کا اجرا ہوگا۔آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ 'منظوری ایگزیکٹیو بورڈ دے گا اور جائزے کا عمل مکمل ہوتے ہی 50 کروڑ ڈالر جاری کر دیے جائیں گے'۔
ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر، دس ماہ سے تعطل کا شکار رہنے کے بعد آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ معاشی پروگرام بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیر خزانہ حفیظ شیخ کہتے ہیں آئی ایم ایف سے معاہدہ اچھی پیشرفت ہے۔ کورونا سے پیدا شدہ چیلنجز پر قابو پانے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔