ٹرمپ حامیوں کا کیپٹل پر حملہ: امریکہ کا تحقیقات کیلئے آزاد کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ

امریکہ میں کانگریس سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کیپٹل پرحملے کی تحقیقات کیلئے ایک آزاد کمیشن قائم کرے گی ۔
ارکان کانگریس کے نام ایک خط میں ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے کہاکہ ہمیں ان حقائق تک پہنچنا چاہیے کہ یہ واقعات کیسے رونما ہوئے۔سینیٹ نے سابق صدرٹرمپ کو لوگوں کو پرتشدد واقعات پراکسانے کے الزام سے بری کردیاگیاہے