صحافی محسن بیگ تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام آباد : انسداددہشتگردی کی عدالت نے گرفتار سینئر صحافی محسن جمیل بیگ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں گرفتار اینکر پرسن جمیل بیگ کے خلاف کیس پر سماعت کی۔ پولیس نے سخت سیکیورٹی میں محسن جمیل بیگ کو عدالت پیش کیااور محسن بیگ کو کمرہ عدالت پہنچانے کے بعد کمرہ عدالت کو بند کردیاگیا اور میڈیا کو بھی باہر نکال دیا گیا جس پر احتجاج کے بعد عدالت نے میڈیا کو کمرہ عدالت آنے کی اجازت دی۔دوران سماعت عدالت سے محسن بیگ کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی۔اس موقع پر محسن جمیل بیگ نے کہاکہ میرے گھر میں ریڈ کر کے عجیب ماحول بنایا گیا۔ میں 32 سال سے صحافت میں ہوں۔ ایف آئی اے مجھے کال کر کے بلا سکتا تھا۔مقامی پولیس کوبتائے بغیر سادہ کپڑوں میں چھاپہ مارا گیا۔ میرے گھر پر بیوی بچے تھے۔آج کل