ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی قلت کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن ارباب اختیار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

لاہور اسلام آباد اور راولپنڈی کے باسی آج کل خوار ہو رہے ہیں پٹرول کے چکر میں۔ شہر کے نوے فیصد پمپ بند پڑے ہیں، وجہ ہے پٹرول کی قلت۔ جو چند ایک پٹرول پمپ کھلے ہیں وہاں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی لائنیں لگی ہیں۔ چند لٹر پٹرول کے لئے لوگوں کو کئی کئی کلومیٹر کا سفر طے کرنا پڑ رہا ہے۔ پمپ مالکان کہتے ہیں کہ پٹرول ختم ہے، کمپنیوں کو آرڈر دے چکے ہیں، سپلائی ملتے ہی پمپ کھول دیں گے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت تیل کی قلت کا فوری نوٹس لے۔ اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسی صورت حال کا سامنا نہ کرنا پڑے،،،۔ذرائع کے مطابق لاہور اور اسلام آباد کے 5ہزار سے زائد پمپس میں سے 70 فیصد پر عوام کو پٹرول نہیں مل رہا۔