وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قلت دور ہونے میں دس روز لگیں گے اگلے ماہ تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی

وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں ڈیزل کی قلت نہیں ہے، پٹرول کی ڈیمانڈ میں توقع کے برعکس اضافے کے باعث قلت پیدا ہو گئی ہے جسے دور کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاہم بحران ختم ہونے میں دس روز لگ جائیں گے۔۔ شاہد خاقان عباسی کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ پٹرولیم کمپنیاں بیس روز کا سٹاک رکھنے کی پابند ہیں، جن کمپنیوں نے قواعد وضوابط کی پابندی نہیں کی، انہیں نوٹسز بھیجے جا رہے ہیں اور ضروری کارروائی بھی کی جائے گی۔