فرانسیسی میگزین شارلی ایبڈو کی جانب سے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخاکہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف پاکستان سمیت عالم اسلام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے جبکہ ملک بھر میں خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

گستاخانہ خاکوں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں عوام کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے،کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ لاہور میں تحریک صراط مستقیم نے پنجاب اسمبلی سے پریس کلب تک ریلی نکالی، شرکاء توہین آمیز خاکوں کیخلاف بھرپور نعرے لگاتے رہے،سرگودھا میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف نکالی گئی ریلی میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت اس مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھائے۔ کچہری چوک ملتان میں متحدہ شہری محاذ کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا، شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے،،نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد فرانسیسی میگزین کی ناپاک جسارت کیخلاف ملک کے کئی شہروں میں احتجاج کیا جارہا ہے،،گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر پاکستانیوں میں شدیدغم وغصہ پایا جارہا ہے مظاہروں میں لوگوں کی کثیر تعداد کی شرکت موجود ہے،،احتجاج کے موقع پرملک بھر میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں