پاک فضائیہ کے شاہینوں نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداءکو خران عقیدت پیش کرنے کےلئے انوکھا طریقہ اختیار کیا

پاک فضائیہ کے ترجمان کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی پبلک سکول پشاور پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کو ایک ماہ پورا ہونے پر پاک فضائیہ نے تین جنگی طیاروں نے اے پی ایس پشاور پر نچلی پرواز کرتے ہوئے بم برسٹ اور فلائی پاسٹ کیا،پاک فضائیہ کے طیاروں کے فلائی پاسٹ اور کرتب کو سکول میں موجود طلبا،اساتذہ اور والدین کی بڑی تعداد نے دیکھا اور پاک فضائیہ کی طرف سے شہداءکو خراج عیقدت پیش کرنے کے عمل کو سراہا۔پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فضائیہ کا کردار کلیدی ہے اور آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ اہم کردار ادا کر رہی ہے