لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی عدم دستیابی کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری پٹرولیم اور سیکرٹری پاکستان سٹیٹ آئل سے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار گوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومتی سطح پر جان بوجھ کر پٹرول کا بحران پیدا کیا گیا ہے جس سے عام آدمی کی نقل و حرکت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں نے پی ایس او کے اربوں روپے ادا نہیں کئے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ حکومتی غفلت کے نتیجے میں عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ درخواستگذار نے عدالت سے استدعا کی کہ پٹرولیم مصنوعات کے بحران کے ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے اور حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی فوری فراہمی کے بھی احکامات صادر کئے جائیں۔ عدالت نے سیکرٹری پٹرولیم اور سیکرٹری پی ایس او کو بیس جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ ساٹ