گیس فیلڈز سے لائن پیک میں کمی کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کل بھی بند رہیں گے۔
کنڑ، فیروز ایکس ون اور سوئی سے فراہم کی جانے والی گیس میں لائن پیک کی کمی کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز ہفتے کی صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹے کے لیے بند رہیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گھریلو صارفین کو ترجیح دینے کی حکومتی پالیسی کے تحت ہفتے کو سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون کے چئیرمین شبیر سلیمان جی نے کہا ہے کہ بیورو کریسی کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس کے مصنوعی بحران کی ذمے دار ہے۔