سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی میں اضافے کے خلاف بھی قرار داد منظور کی ہے جبکہ تیل کے موجودہ ذخائر کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں،

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اجلاس میں عدم شرکت کے باعث نسرین جلیل کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں کمیٹی ارکان نے ملک میں پٹرول کی قلت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی میں اضافے کیخلاف بھی قرار داد پاس کی، وزیر خزانہ کی عدم موجودگی پر کمیٹی ارکان نے احتجاج کیا اور قرار داد پاس کی، کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ آئندہ وزیر خزانہ کی غیرموجودگی میں اجلاس نہیں کرینگے ،کمیٹی ارکان کا مزید کہناتھا کہ حکومت عالمی مارکیٹ میں ہونیوالی کمی کے مطابق عوام کو ریلیف دے ، اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں تیل کی ترسیل آج سے شروع ہو رہی ہے جب کہ ائیندہ چند روز کے دوران اس قلت پر قابو پا لیا جائے گا،