پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے ہوتے جی آئی ڈی سی ٹیکس لگانے کے لیے آرڈیننس لانا اچھا حکومتی عمل نہیں ہے
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لیے نئے ٹیکس لگا رہی ہے عالمی مارکیٹ میں تیل پنتالیس ڈالر فی لیٹر ہونے پر بھی پاکستان میں اس کا ریلیف عوام کو منتقل نہیں کیا گیا ہے جبکہ حکومت ٹیکس اکٹھا نہ کرنے کی اپنی نااہلی چھپانے کے لیے نیا ٹیکس لگا رہی ہےشازیہ مری کا کہنا تھا کہ حکومت کے جی آئی ڈی سی ٹیکس لگانے پر احتجاج کیا جائے گا،عوام کو پٹرول پمپوں پر تیل نہ ملنا اور اسٹیشنوں پرلوگوں کی طویل قطاریں بھی حکومت نا اہلی کا ثبوت ہیں