ایم کیوایم کے رہنما رشید گوڈیل نے کہا ہے کہ حکومت غریب عوام پر نئے ٹیکس لگا کر انہیں مشکلات میں دھکیلنا چاہتی ہے

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ حکومت ہر وہ کام کررہی ہے کہ جو غریب مخالف ہو،حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرکے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پانچ فیصد مزید سیلز ٹیکس لگا دیا ہےرشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ امیر سے ٹیکس لے کر غریب کو دیا جاتا ہے اس دور میں غریبوں پر مزید ٹیکس کا بوجھ ڈالا جارہا ہےان کا کہنا تھا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک تیل اور گیس کے بحران سے گزر رہا ہے