رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ عوام متحدہ کے نام پر کسی شخص کو کسی بھی قسم کے چندے یا امداد کی مد میں رقم فراہم نہ کریں۔

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے نام پر کسی شخص کو کسی بھی قسم کے چندے یا امداد کی مد میں رقم فراہم نہ کریں اور ایسے شخص کی فوری اطلاع رابطہ کمیٹی کو دیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ہمیں اطلاعات ملی ہیں کہ چند منظم گروہ متحدہ کے ذمہ داران کا نام استعمال کر کے تاجروں، دکانداروں، عام شہریوں و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات سے چندے اور امداد کی مد میں رقوم کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں شہریوں کو ہراساں بھی کیا جا رہا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم نے ہر قسم کے چندے کی وصولی پر سختی سے پابندی عائد کر رکھی ہے۔