سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں ڈی آئی جی وسطی کو تیس جنوری کو طلب کر لیا
سندھ ہائیکورٹ میں عرفان نامی شہری کے ورثاء کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس کی سماعت جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عرفان غوری کو سترہ اگست دو ہزار گیارہ کو نیو کراچی میں واقع اس کی دکان سے اغوا کیا گیا۔ وہ آج تک لاپتہ ہے۔ عدالت اس کی بازیابی کے احکامات جاری کرے۔ عدالت کی جانب سے طلب کرنے پر پولیس حکام نے بتایا کہ عرفان ان کے پاس نہیں۔ ہو سکتا ہے، اسے قتل کر دیا گیا ہو کیونکہ اغوا کاروں نے دو لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔۔ عدالت نے درخواست کی سماعت تیس جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے ڈی آئی جی وسطی کو طلب کر لیا ہے۔۔