حافظ آباد چٹھہ داد نہر کے منی پل کے نیچے سے تین خود کش جیکٹس برآمد ، بم سکواڈ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، جیکٹس کو ناکارہ بنا کر قبضے میں لے لیا گیا۔

حافظ آباد کے علاقے چٹھہ داد میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، چٹھہ داد کے قریب نہر کے مِنی پل کے نیچے سے دبی ہوئی تین خودکش جیکٹس برآمد کر لی گئیں ۔ بم سکواڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر تینوں جیکٹس کو ناکارہ بنا دیا ہے ۔ جیکٹس برآمد ہونے والی جگہ چند میٹر کے فاصلے سے حافظ آباد اور گوجرانوالہ کے زمینی رابطے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او پولیس کی بھاری نفرے کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے ۔ ناکارہ بنانے والی خودکش جیکٹس کو قبضہ میں لے کر صدر پولیس کو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔