تھر میں غذائی قلت کے باعث مختلف امراض میں مبتلا 2بچے انتقال کر گئےجس کے بعد علاقے میں رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد پینتالیس ہو گئی
قحط ذدہ تھرمیں زندگی ریت کی طرح پھسل رہی ہے، ہر نئے دن کا سورج ۔۔ زندگی کے چراغ گل کررہا ہے،،مرنے والے بچوں کی گنتی بڑھتی جارہی ہے،،سول اسپتال مٹھی میں 3 اور 6 دن کی بچی زندگی کی بازی ہار گئی، جس کے بعد علاقے میں رواں ماہ 45 بچے غذائی قلت کے باعث انتقال کر چکے ہیں،سردی کے باعث بچوں میں موسمی بیماریاں بھی پھیل رہی ہے،ڈاکٹروں نے بچوں کو سردی سے محفوظ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔