لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے ایک عہدیدار کو اسرائیلی خفیہ اداے موساد کے لیے جاسوسی کرنے پر پکڑلیا گیا

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے بیروت میں ٹی وی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے جاسوس نے اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے لیے کام کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کو پانچ ماہ قبل پکڑا گیا تھا اور وہ تنظیم کے سیکیورٹی یونٹ میں کام کر رہا تھا۔ حزب اللہ کے رہنما کا یہ بیان لبنان کےمیڈیا میں گردش کرنے والی ان خبروں کے بعد سامنے آیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ حزب اللہ کے اعلیٰ ترین حلقوں میں ایک اسرائیلی جاسوس کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی ہے۔ میڈیا میں کہا گیا تھا کہ یہ شخص تنظیم کے غیر ملکی آپریشنز کا نگران تھا لیکن حزب اللہ نے اس معاملے پر تبصرہ نہیں کیا،،