امریکہ اور برطانیہ آن لائن مجرموں کے خلاف ایک نئے مشترکہ دفاعی منصوبے کے تحت ’سائبر جنگی مشقوں‘ میں حصہ لیں گے۔

برطانوی حکام کے مطابق سائبر کرائم کے خلاف یہ مشقیں رواں برس ہی منعقد کی جائیں گیاس سے قبل امریکی صدراور برطانوی وزیرِ اعظم کے درمیان ملاقات کے بعد سائبر جرائم کے خلاف ’غیرمعمولی‘ اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ دونوں ملکوں سے سیکیورٹی اہلکار بحرِ اوقیانوس کے دونوں جانب ’سائبر سیلز‘ میں مل کر کام کریں گے۔برطانوی حکام کے مطابق کہا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ برطانیہ کسی دوسرے ملک کے ساتھ مشترکہ ’سائبر سیل‘ قائم کررہا ہےان مشقوں کا اعلان ایک ایسے موقعے پر کیا گیا ہے جب حال ہی میں امریکہ کے کئی سرکاری اور نجی ادارے سائبر حملوں کی زد میں آئے ہیں۔