شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹافن ڈی مستورا نے اطلاع دی ہے کہ داعش کے دہشت گرد حلب شہر سے صرف بیس میل دور رہ گئے ہیں

اسٹافن ڈی مستورا نےکہا ہے کہ''حلب میں لڑائی کے نتیجے میں سب سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے ہیں اور وہ گذشتہ دوسال سے مصائب جھیل رہے ہیں۔اسی لیے ہم وہاں جنگ بندی چاہتے ہیں اور توقع ہے کہ اس سال کے دوران تنازعے کے سیاسی حل کے لیے پیش رفت ہوگی۔ ادھر برطانوی اخبار دی میل نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کے خطرے سے نمٹنے کیلیے سعودی حکومت نے اردن سے کویت تک چھہ سو میل لمبی دیوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے ،،اس دیوار کو دی گریٹ وال کا نام دیا گیا ہے اور اس کی تعمیر اسی برس شروع کر دی جائے گ