کراچی میں بھی دیگر شہروں کی طرح گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئےاہلسنت و الجماعت، جے یو آئی اور سنی ایکشن کمیٹی نے گرو مندر پر احتجاج کیا
کراچی میں کنزالایمان مسجد سے سنی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی ، احتجاجی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت و الجماعت کے سربراہ عابد مبارک کاکہنا تھا کہ گستخانہ خاکوں کی اشاعت سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کہ مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے حکمرانوں کی جانب سے احتجاج تو کیا گیا لیکن یہ کافی نہیں،، اس موقع پر جے یو آئی کے رہنما شبیر ابو طالب کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف فرانسیسی اشیاء کا بائیکاٹ کرنا چاہئے ،سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف پوری دنیا کے مسلمانوں کو یک زبان ہوکر احتجاج کرنے کی ضرورت ہے۔