فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف لاہور میں مختلف دینی جماعتوں نے مظاہرے کیے جماعت الدعوۃ نے اتوار جبکہ جماعت اسلامی نے آئندہ جمعہ کو ملین مارچ کرنے کا اعلان کردیا،

جماعت اسلامی کے زیراہتمام منصورہ ملتان روڈ پراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا،امیرجماعت اسلامی سراج الحق اور دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شان رسالت میں یورپی اخباروں کا قصداً گستاخی کرنا عالمی دہشت گردی ہے۔ نبی کریم سے محبت اوراسلام دشمنوں سے نفرت کے اظہار کیلئے آئندہ جمعہ کو اسلام آباد، کراچی اورلاہور میں ملین مارچ ہوں گے، اراکین اسمبلی اورسیاسی جماعتوں کے قائدین احتجاج میں شامل ہوکرعاشق رسول ہونےکاثبوت دیں۔تحریک حرمت رسول اورجماعت دعوۃ کے زیراہتمام مسجد القدسیہ چوبرجی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت قابل مذمت ہے، یہ اقدام یورپ کی جانب سے تہذیبوں کے درمیان تصادم کی ایک سازش ہے،،، امت مسلمہ کواپنا کردار ادا کرنے اورمتحد ہونے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ اسلام کوانتہا پسندی اوردہشت گردی کا دین قراردینے کی سازشیں کرنے والے کا انجام عبرت ناک ہوگا ،،حافظ سعید کا کہنا تھا کہ مسلمان کسی صورت ایسی گستاخی کوبرداشت نہیں کریں گے اوراس کے خلاف بروز اتوار اٹھارہ جنوری کو مسجد شہدا کے باہربھرپوراحتجاج ہوگا