سانحہ پشاور کو ایک ماہ مکمل ہونے پر ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پشاور کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں تقریب میں وفاقی وزیر پرویز رشید اور نھنے منے بچوں نے شرکت کی،، شرکا نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی لاہور میں بھی سول سوسائٹی کی جانب سے سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں،، شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پشاور کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے ، اسے جڑ سے اکھاڑ کر امن یقینی بنایا جائے گا