ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ختم ہو گیا ۔آخری روز چیئرمین شہریار خان نے کیمپ کا دورہ کرکے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ۔باولنگ کوچ مشتاق احمد کہتے ہیں روایتی حریف بھارت کو ہرائیں گے

مونٹاجعالمی کپ کیلئے تیرہ جنوری سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہونے والا تربیتی کیمپ چار روز بعد ختم ہو گیا ۔آخری روز عمر اکمل نے بیٹی کی پیدائش اور جیند خان نے فٹنس مسائل کے باعث کیمپ کا حصہ نہ بن سکے ۔ کیمپ میں کھلاڑیوں نے دو گھنٹے تک کوچز پینل کی زیر نگرانی بیٹنگ ، باولنگ اور فیلڈنگ ٹریننگ کی۔جبکہ چیئرمین شہریار خان نے انتخاب عالم کے ساتھ کیمپ کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی ۔کیمپ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسپن باولنگ کوچ مشتاق احمد نے کہاکہ آسٹریلوی پچز پر آف سپنر کی کمی محسوس نہیں ہوگی۔قوم یقین رکھے ٹیم نہ صرف بھارت کو شکست دے سکتی ہے بلکہ انیس سو بانوے کی کارکردگی بھی دہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے مشتاق احمد اسپن باولنگ کوچ اس موقعے پر لیگ اسپنر یاسر شاہ نے کہا میگا ایونٹ کا کوئی دباو نہیں ۔سعید اجمل کی کمی پوری کرنے اور سلیکٹرز کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے یاسر شاہ لیگ اسپنرکیمپ کے اختتام پر مینجر نوید اکرم چیمہ نے کھلاڑیوں کو لیکچر دیا ، قومی سکواڈ میں شامل کھلاڑی انیس جنوری کو دوبارہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے اورٹیم بیس جنوری کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی ، کیمرہ مین سعد وقاص کے ساتھ اعجاز شیخ وقت نیوز لاہور