کینیا میں شدت پسند گروپ الشباب نے افریقی یونین پر حملہ کرکے 60فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ دہشت گردوں نے 2قصبوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے
حکام کے مطابق جمعہ کو درجنوں دہشت گردوں نے جنوب مغرب میں قائم افریقی یونین کے اڈے پر حملہ کردیا اور کمپاؤنڈ میں گھس گئے جہاں جنگجوئوں اور فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔دوسری جانب حکام نے تصدیق کی ہے کہ الشباب نے 2روز کے دوران 2افریقی قصبوں پر قبضہ کرلیا ہے،ادھر الشباب نے مرکہ کے باہر افریقی یونین کے قافلے کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے بم پھٹنے سے افریقی یونین کے قافلے کو نقصان پہنچا۔ الشباب افریقہ میں القاعدہ کی ذیلی تنظیم کے طور پر جانی جاتی ہے اور اس کے زیادہ تر حملے کینیا،صومالیہ اور نائیجیریا میں ہوئے ہیں