جواد ظریف نے کہا ہے کہ آج ایران پر عائد نیوکلیئر پابندیاں اٹھا لی جائینگی
ایران پر عائد عالمی پابندیاں آج ختم کئے جانے کا امکان ہے، بین الاقوا می اٹامک انرجی ایجنسی آج اپنی رپورٹ گورننگ بورڈ اور سلامتی کونسل کو بھیجے گی۔ایران پرلگائی گئی پابندیوں کےخاتمےکا وقت قریب آ گیا ہے۔ بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی آج اپنی رپورٹ سلامتی کونسل کو بھیجے گی، جس میں بتایا جائے گا کہ ایران نے معاہدے کی کتنی پاسداری کی ہے۔ جس کے بعد ایران پر عائد پابندیاں ختم کیے جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ سال جولائی میں عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان تاریخی جوہری معاہدہ طے پایا تھا، تاہم امریکی کانگریس اور اسرائیل کی جانب سے اس معاہدے پر کھل کر تنقید کی گئی تھی۔