بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی مظاہرہ کرتے ہوئے پٹھان کوٹ واقعے کی تفتیش میں پاکستان کا مثبت تعاون بھارت کوراس نہیں آیا
پاکستان کی جانب سے پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات میں تعاون کا بھارت نے انتہائی بھونڈا جواب دیا، بھارتی فوج چار دن تک دو دہشتگردوں پر تو قابو نہ پاسکی لیکن وزیر دفاع منوہر پاریکر پاکستان کو دھمکیاں دینے سے باز نہ آئے، جے پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے منوہر پاریکر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ممبئی حملوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا، پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے نے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا، گیدڑ بھبکی مارنے کے ماہر وزیر نے کہا کہ اب کچھ نہ کچھ ضرور کرینگے،ایک سال میں دنیا نتائج دیکھے گی، پاکستانی تفتیشی ٹیم پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے لیے بھارت آرہی ہے،اسےائیر بیس میں داخل نہیں ہونے دیں گے