نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کو فرسودہ اور بے کار قرار دے دیا
ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناتھا،،کہ نیٹو نئے وقت کے تقاضوں سےمسابقت نہیں رکھتا،،اس اتحاد کا خرچ بھی صرف پانچ ملک ہی اٹھا رہے ہیں،انہوں نے کہا،کہ برطانوی عوام نے علیحدہ شناخت کےلیےیورپی یونین سے الگ ہونے کے حق میں ووٹ دیا،،برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے بعد باقی ممالک بھی اس اتحاد سے نکل جائیں گے،،انہوں نے مطالبہ کیا،،کہ برطانیہ کسی بھی اسرائیل مخالف قرار داد کو ویٹو کردے،،ایک سوال کے جواب میں نومنتخب امریکی صدر کاکہناتھا،،کہ شام میں روسی مداخلت سے مسائل پیدا ہوئے،،روس ایٹمی ہتھیارکم کرنے پر آمادہ ہو تو پابندیاں کم کرنے کی ڈیل ممکن ہے،،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا،کہ پناہ گزینوں کے معاملے پر جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے تباہ کن غلطی کی،