بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں آتشزدگی سے 58 گھر خاکستر
شملہ ۔ 16 جنوری (اے پی پی) بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں آتشزدگی کی لپیٹ میں آکر 58 گھر جل کر تباہ ہوگئے۔بھارت ذرائع کے مطابق ہما چل پردیش کے معروف شہر شملہ کی تحصیل چرگاﺅں کے دیہات تنگنو میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب بھڑکنے والی ہولناک آگ نے 206 افراد کو بے گھر کرتے ہوئے درجنوں مویشیوں کی جان لے لی۔مقامی حکام کے مطابق آگ سے58 گھر جل کر تباہ ہوگئے ہیں۔آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوئی تاہم کہا گیا ہے کہ اس دوران کوئی انسانی نقصان نہیں ہوا البتہ کروڑوں کی املاک تباہ ہوگئی ہیں۔