سوڈان: حکومت کی طرف سے جنگ بندی میں توسیع کا امکان
خرطوم ۔ 16 جنوری (اے پی پی) سوڈان نے کہا ہے کہ ملک کے تشدد زدہ علاقوں میں باغیوں کے ساتھ جاری تنازعہ کو ختم کرنے کے لئے چھ ماہ کے لئے یک طرفہ طور پر جنگ بندی میں توسیع کی جائی گی۔پیر کوسوڈان کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق سوڈان کے صدر عمر حسن البشیر نے کل کابینہ کے خصوصی اجلاس میں کہا کہ امریکا کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کو ختم کرانے کے لیے ملک میں مثبت کام کی منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔امریکی حکام نے گذشتہ جمعہ کو کہا تھا کہ اگر سوڈان شدت پسندتنظیم دولت اسلامیہ اور دیگر گروپوں کے خلاف جنگ میں تعاون کرے گا تو اس کے خلاف عائد کی گئی مالی پابندیاں ہٹا لی جائیں گی۔