جماعت اسلامی نےوزیراعظم کی خلاف سپریم کورٹ میں پھردرخواست دائر کر دی

جماعت اسلامی نے وزیراعظم نواز شریف کیخلاف سپریم کورٹ میں پھر درخواست دائر کر دی ،، درخواست میں وزیر اعظم سمیت وفاقی کابینہ اور سپیکر قومی اسیمبلی کو فریق بنایا گیا ،، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعظم نے غیر قانونی طریقے سے رقوم ملک سے باھر بھیجیں،، اس وجہ سے ان کی فیملی کا نام پانامہ لیکس میں آیا،، رقوم غیر قانونی طور پر منتقل کرنے سے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں اور آف شور کمپنیاں بنائیں،، لندن میں فلیٹس بھی خریدے گئے،، لندن فلیٹس خریدتے وقت پاکستا ن میں ٹیکس نہیں دیا گیا کیونکہ غیر قانونی طور پر رقوم منتقل کی گئیں،، عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی کہ نواز شریف آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت صادق اور امین نہیں رہے۔ انہوں نے جان بوجھ کر جائیدادیں چھپائیں خاص طور پر لندن فلیٹس کو چھپایا گیا،، اس لیے وزیر اعظم صادق اور امین نہیں رہے، ان کو نااہل قرار دیا جائے،،