شہراقتدار میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر ایس ایس پی ساجد کیانی نے نوٹس لے لیا
ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے نوٹس لیتے ہوئے ڈکیتی کی واردات پر ایس ایچ او لوئی بھیر عابد اکرام کو معطل کر دیا۔ اُن کی جگہ انسپکٹر اسجد بخاری کو ایس ایچ آو لوئی بھیر تعینات کیا گیا ہے۔ تھانہ رمنا کے ایس ایچ او رمنا ارشاد ابڑو کی ایک سال اور سڑیٹ کرائم پر ایس ایچ او آئی نائن خالد اعوان کی دو سال کی سروس ضبط کر دی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی چودھری ارشد کی دو سال اور ایس ایچ او آبپارہ تنویر عباسی کی ایک سال کی سروس ضبط ہوئی۔ ایس ایچ او آبپارہ تنویر عباسی کی ایک سال کی سروس ضبط کی گئی جبکہ ناقص کارکردگی پر ڈی ایس پی عبدالرزاق کی سخت سرزنش کی گئی ہے