"باکمال لوگ لاجواب سروس"پاکستان ایئر لائنز کا ایک اور کارنامہ سامنے آ گیا

اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی انٹرنیشنل فلائٹ کے مسافر سراپا احتجاج بنے رہے، نیویارک سے پرسوں رات آٹھ بجے چلنے والی پرواز بارہ گھنٹے بعد گزشتہ رات دس بجے لاہورایئرپورٹ پہنچی، پی آئی اے انتظامیہ نے نیویارک سے آنے والے مسافروں کو فلائٹ پی کے سکس فائیو زیرو کے ذریعے اسلام آباد کے لئے روانہ کردیا، جو آج صبح آٹھ بجے اسلام آباد پہنچی، اسلام آباد پہنچنے پر معلوم ہوا کہ مسافروں کا سامان لاہورایئرپورٹ پر چھوڑ دیا گیا ہے،جس پر مسافر سراپا احتجاج بن گئے، ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو جلد سامان پہنچانے کی تقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا ۔