انجیر کا استعمال موٹاپے سے بچاﺅ میں مفید ہے

لندن (نیٹ نیوز) برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انجیر کھانے سے موٹاپے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ماہرین کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انجیر صحت بخش اور بے پناہ فوائد کا حامل پھل ہے اور موٹاپے سے تنگ افراد دن میں انجیر کے 4 سے 5 دانے کھاکر موٹاپے پر قابو پا سکتے ہیں۔