برطانیہ کی کراؤن پراسیکیوشن نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس پر برسٹل واقعے کے حوالے سے ہنگامہ آرائی کی فرد جرم عائد کردی
گزشتہ برس ستمبر میں بین اسٹوکس کو برسٹل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کے بعد نائٹ کلب کے قریب جھگڑا کرنے پر پولیس نے گرفتار کیا تھا ،،انگلش آل راؤنڈر کو اسی واقعے کے بعد رات حوالات میں گزارنی پڑی تھی جس پرانہیں بغیر کسی الزام کے چھوڑ دیا تھا ،،برطانوی کراؤن پراسیکیوشن سروس کے مطابق ستمبر میں ہونے والے واقعے کے ثبوت دسمبر میں موصول ہوئے ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد بین اسٹوکس سمیت 2 افراد پر ہنگامہ آرائی کی فرد جرم عائد کردی گئی ہے،،اگر بین اسٹوکس پر برطانوی کراؤن کورٹ میں مقدمہ چلتا ہے تو سرعام مار پٹائی کرنے پر انہیں 3 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے