امریکی ببل آرٹسٹوں نے کمال مہارت سے ببل بنا کر سب کو حیران کر دیا
زندگی کیا ہےپانی کا بلبلہ ،، یہ مشہور بات ہم شروع سے سنتے آ رہے ہیں،، لیکن امریکہ میں ببل آرٹسٹوں نےاتنے بڑے بڑے پانی سےغبارے بنائےکہ سب حیران رہ گئے۔۔نیویارک میں منعقدہ سالانہ شومیں باصلاحیت فن کاروں نےنہ صرف بڑے بڑے بلبلےبنائےبلکہ گیس اور ہواکےذریعےانوکھی تکنیک کا استعمال کرتےہوئےبلبلےبنانے کی منفرد ٹرکس بھی پیش کیں، جن کے پھٹنےسےدلکش رنگوں کا دھواں فضا میں چاروں اطراف بکھر تا دکھائی دیا۔رنگوں سے سجا یہ نظارہ دیکھنے والانہ حیرت زدہ رہ جاتا ہے بلکہ ان آرٹسٹوں کی مہارت کو داد دئیے بغیر بھی نہیں رہ پاتا۔