سوڈانی حکومت کا سونے کے وسیع ذخائر دریافت کرنے کا اعلان

سوڈان کی حکومت نے سونے کے وسیع ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سوڈانی وزیر پرائے پٹرولیم وقدرتی وسائل ازھری عبدالقادر نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں سونے کی ایک بہت بڑی کان دریافت کی گئی ہے جس سے سالانہ 7 ٹن خالص سونا حاصل کیا جائے گا۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق وزیر پٹرولیم کا کہنا ہے کہ سونے کی کان کے ذخائر مشرقی ریاست بحر الاحمر میں دریافت ہوئے ہیں تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس کان سے سونے کی پیداوار کب تک شروع کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سوڈان میں سونے کی سالانہ پیداوار 105 ٹن ہے جبکہ 2018ءکے دوران 78 ٹن خام سونا حاصل کیا گیا۔ شمالی سوڈان کے تقریباً 800 مقامات پر سونے اور دیگر معدنیات کے ذخائر پائے جاتے ہیں۔