آپریشن ردالفساد،ہنگومیں سیکیورٹی فورسزنے4دہشتگردوں کوہلاک کردیا

سکیورٹی فورسزنےآج صبح خفیہ اطلاعات پر آپریشن ردالفساد کے تحت ہنگو میں دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کیخلاف کارروائی کی۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت گردہلاک ہوگئے۔ یہ دہشت گرد23 نومبر 2018 کو ہنگوکے علاقہ کلایہ میں خودکش حملے میں ملوث تھے۔