اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار،سرمایہ کارمحتاط
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج بھی شدید مندی کا شکار ہے اور سرمایہ کار کافی محتاط نظر آ رہے ہیں۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 42993 پر تھا اور ابتدائی 30 منٹ میں 22 پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھا گیا۔ تاہم یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکی اور اگلے ہی گھنٹے شدید کساد بازاری دیکھی گئی۔ ایک وقت میں اسٹاک مارکیٹ 43028 تک بھی گئی ۔تاہم کساد بازاری کے سبب یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس تیزی سے نیچے آیا۔ اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس 122 پوائنٹس کی کمی سے 42870 پر آگیا تھا۔ تادم تحریر23,940,040 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 885,640,118 پاکستانی روپے رہی۔ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کارباری سرگرمیاں کم رہیں جس کے سبب انڈیکس میں 214 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ بدھ کو کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 42,993.03 پر تھا اور مجموعی طور پر 119,954,170 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 5,164,688,010 پاکستانی روپے رہی۔ منگل کو بھی مارکیٹ اتار چڑھاو کا شکار رہی اور دن کے اختتام پر انڈیکس میں 11 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 43 ہزار 207 پوائنٹس سے ہوا لیکن اختتام 11 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 43 ہزار 218 پوائنٹس پر ہوا۔