برطانیہ کےنئے کورونا وائرس نےامریکہ میں خطرے کی گھنٹی بجادی

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق موسم سرما کی شدت کے دوران کوویڈ کیسز میں اضافے سے پہلے ہی صحت کے نظام کو خطرہ لاحق ہے اور ایسی صورتحال میں نظام پر دباؤ بڑھ سکتا ہے ۔ یہ انتباہ اس وقت جاری کی گئی جب نئے منتخب صدر جو بائیڈن نے ویکسی نیشن کے ایک منصوبے کا اعلان کیا ۔ صدر بائیڈ ن نے 100 دن کے اندر 100 ملین امریکیوں کو ویکسی نیشن کے ہدف کو پورا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور واضح کیا کہ ان کی انتظامیہ ویکسین کی تقسیم کو تیز کرنے میں زیادہ فعال کردار ادا کرے گی۔انہوں نے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مراکز قائم کرنے ، صحت سے متعلق کارکنوں کی اضافی خدمات حاصل کرنے پرزور دیتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے کہ یہ ویکسی نیشن اقلیتوں سمیت ان تمام افراد کوفراہم کی جائے جنہیں وبا نے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے ۔