شمالی وزیرستان میں فائرنگ، ڈاکٹر جاں بحق

شمالی وزیرستان کے میر علی بائی پاس پر مسلح ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکٹر جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر ولی اللہ داوڑ بنوں میڈیکل کالج میں پیتھالوجی کے پروفیسر تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ولی اللہ داوڑ اپنی گاڑی میں رات 10 بجے بنوں سے میر علی اپنے گاوں جا رہے تھے کہ انہیں گھات لگا کر ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے جبکہ ڈاکٹر کی نعش مقامی اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کی گئی ہے۔