سعودی عرب: سڑک پار کرنے والوں پر نئی پابندیاں

ریاض : محکمہ ٹریفک نے سڑک پار کرنے پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے زیبرا کراسنگ کے ذریعے سڑک پار کرنے کا لازمی قرار دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں نظام زندگی کو بہترین انداز میں چلانے کےلیے حکام کی جانب سے متعدد ٹریفک قوانین وضع کیے گئے ہیں کچھ ماہ بعد ترامیم کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ ٹریفک کا نظام بہتر رکھنے کےلیے محکمہ ٹریفک نے راہگیروں کےلیے نیا ہدایات نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت راہگیروں کو سڑک پار کرتے وقت مناسب جگہ کا انتخاب کرنا ہوگا اور ارد گرد سے آنے والی ٹریفک پر بھی نظر رکھنا ہوگی تاکہ حادثے سے محفوظ رہ سکیں۔