نوازشریف کے بعد براڈ شیٹ نے آصف علی زرداری کا کا لا منہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا: اعجاز احمدچوہدری

پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمدچوہدری نے کہاکہ نوازشریف کے بعد براڈ شیٹ نے آصف علی زرداری کا کا لا منہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردی اپوزیشن کی لوٹ مار نے سب سے زیادہ ملک کو نقصان پہنچایا، نوازشریف لندن بیٹھ کر ملک کے قومی اداروں کے خلاف مسلسل حملہ آور ہیں، ٹی ٹی عرف شہبازشریف کو عدالت میں پیشی کے موقع پر ڈھٹائی جھوٹ بولنے پر شرم آنی چاہئے، نوازشریف، شہبازشریف اور آصف زرداری ملک کے سب سے بڑے چور اور لٹیرے ہیں، اب ان کی نسلیں ملک کو لوٹنے کے لئے سامنے آگئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اعجازاحمدچوہدری نے ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں منعقدہ جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان تمام فیصلے ملکی مفاد میں کررہے ہیں، صحت کارڈ، باہمت بزرگ پروگرام، پناہ گاہیں، لنگرخانے، احساس پروگرام، نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم، کامیاب نوجوان پروگرام سمیت دیگر منصوبے پی ٹی آئی کی حکومت کے بہترین عوامی منصوبے ہیں، حکومت کے تمام منصوبے ریاست مدینہ کی عکاس ہیں، اپوزیشن کی لوٹ مار کی سزا غریب عوام کو بھگتنا پڑ رہی ہے، مریم صفدر اور بلاول زرداری نے تھیلے کی عوام کی خدمت نہیں کی،ان کی حکومت پر بے بنیادتنقیدقابل مذمت ہے، اس موقع پر جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ اور پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی نے اپنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حلقے کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے اور عوام کے بنیادی مسائل حل ہونے تک پی ٹی آئی کی حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی، ماضی کی تمام حکومتوں نے صرف مال اکٹھا کیا ہے اپوزیشن کو عوام کو درپیش مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں صرف وہ اپنے چوری کو بچانے کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے، حلقے کی عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے اور انشاء اللہ جیت تحریک انصاف کا مقدر بنے گی، اس موقع پر ڈاکٹرطاہر علی جاوید، کرنل (ر)اعجاز منہاس اور ضلعی صدر ادریس چیمہ سمیت عہدیداران و کارکنان موجودتھے۔