Waqt News
Tuesday | March 02, 2021
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • اینکرز
  • لائیو ٹی وی
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Roznama Nawaiwaqt
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Waqt News
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • اینکرز
  • لائیو ٹی وی
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • ہم نے ضمیر کا ووٹ مانگا ہے ،میراضمیرمطمئن ہےکوئی غلط کام نہیں کیا: علی حیدرگیلانی
  • پی ایس ایل 6 : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 157 رنز کا ہدف
  • اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی بیٹنگ جاری
  • اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
  • سعودی ولی عہد کے زیر سرپرستی چلنے والے رائل گارڈز پر پابندی کا امریکی مطالبہ
  • سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی، اربوں روپے کا فائدہ
  • کسان مودی سرکار کے سامنے چٹان کی طرح ڈٹ گئے، خواتین بھی شریک
  • مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں
  • کوروناوائرس وباءکب ختم ہوگی۔۔؟ عالمی ادارہ صحت نے بتادیا۔
  • 16 مارچ تک PSL میچز 50 فیصد تماشائیوں کے ساتھ ہی ہوں گے، پی سی بی
  • کورونا ویکسین کا کورس مکمل کرنے والے ہی حج کے لئے سعودی عرب آ سکیں گے
  • اسلام آباد کی ہوا میں پولن کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ
  • بھارتی طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
  • سینیٹ انتخابات میں ایک دن باقی ،تیاریاں مکمل
  • ملک میں پہلی بار ایرو سپیس ورکشاپ کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں:صدر ڈاکٹرعارف علوی
  • امریکہ کی قائم مقام سفیر انجیلا پی ایگلر سے ملاقات, باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت
  • سپریم کورٹ: اسلام آباد بار کی درخواست خارج ،وکلا کے غیر قانونی چیمبرز گرانے کا حکم
  • فلسطینی خاتون رہنما کو قید و جرمانے کی سزا
  • اسرائیلی فوج کا بیمارفلسطینی قیدی پرتشدد
  • سندھ میں سینیٹ انتخابات پر منڈی لگ رہی ہے، حلیم عادل شیخ
  • سینیٹ انتخابات ماضی کے طریقہ کار کے مطابق ہی ہوں گے
  • شامی فوج نے اسرائیلی حملہ پسپا کردیا
  • دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 6 لاکھ سے96ہزار سے زائد
  • پنجاب میں مدر اینڈ چائلڈ اسپتال بنائے جارہے ہیں: یاسمین راشد
  • عمران خان کو ناتجربہ کارکہنے والے ان کے سیاسی یارکرز کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں۔  فردوس عاشق اعوان
  • سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی جیت کیلئے پر امید ہیں۔ شاہد خاقان
  •  24 گھنٹے بعد ان کا رونا دھونا شروع ہو جائے گا اور نئی کہانی ڈھونڈیں گے۔ فواد چوہدری کا ٹوئٹ
  • پاک چین سفارتی تعلقات کے ستر سال مکمل ہونے کی تقریبات کا سلسلہ آج سے شروع ہورہا ہے
  •  کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید42 مریض انتقال کر گئے. 
  • آب و ہوا میں تیزی سے رونما ہوتی  تبدیلیاں، کرہ ارض کے لیے خطرناک

میری وفاقی حکومت سے التجا ہے کہ ہمیں کوروناویکسین حاصل کرنے کی اجازت دی جائے۔ وزیر صحت سندھ

Jan 16, 2021 | 22:59 10:59 PM, January 16, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp
میری وفاقی حکومت سے التجا ہے کہ ہمیں کوروناویکسین حاصل کرنے کی اجازت دی جائے۔ وزیر صحت سندھ

سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ میری وفاقی حکومت سے التجا ہے کہ ہمیں کوروناویکسین حاصل کرنے کی اجازت دی جائے۔کراچی بہت گنجان آباد علاقہ ہے اور ملک میں وائرس کا پھیلا بھی سب سے زیادہ ہے لہذا ہم چاہتے ہیں کہ جلد از جلد ویکسینیشن مہم شروع کریں۔ جب تک وائرس سے متاثر ہونے کی شرح 3 فیصد سے کم نہیں ہوجاتی تعلیمی ادارے نہیں کھولنے چاہئیں خاص طور پر کراچی اور حیدرآباد میں تعلیمی اداروں کی بندش ضروری ہے ۔ہفتہ کوکراچی میں دیگر حکام کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے کورونا ویکسین سے متعلق وفاقی حکومت سے بارہا بات کی ہے لیکن ابھی تک اس کے حصول اور حکمت عملی کہ کس مینوفکچرر سے کتنی ویکسین لی جائے گی اور کتنے وقت میں آجائے گی اس کا اندازہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت مشکل مرحلہ ہے کیونکہ ہم نے 70 سے 80 فیصد لوگوں کو ویکسین لگانی ہے کیونکہ ہماری آبادی بہت زیادہ ہے اور ویکسین کے حصول سے متعلق حکومتی سطح پر چینی حکومت سے بات کرنا وفاق کا کام ہے۔ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا کہ یہاں پر چینی ویکسین کے ٹرائل بھی ہوئے اور آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی، انڈس ہسپتال اور آغا خان ہسپتال سمیت دیگر جگہوں پر اس کے ٹرائل ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ یہ وائرس تبدیل ہورہا ہے لیکن سندھ اور جامعہ کراچی واحد ادارہ ہے جو وائرس کی جینیات پر کام کر رہی ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جین میں میوٹیشن ہورہی ہے اور وائرس کے اثرات میں تبدیلی آرہی ہے۔اس موقع پر ایک ویکسین ایسٹروزینیکا سے متعلق کہا کہ یہ نجی شعبہ حاصل کررہا ہے، ڈریپ نے بھی اس کی اجازت دے دی ہے اور ایک سے دو ہفتوں میں وہ نجی شعبہ میں آجائے گی اور وہ پیسے لیکر یہ فراہم کرے گی تاہم ہم نے ویکسین کو مفت فراہم کرنا ہے کیونکہ ہمیں لوگوں سے غرض ہے اور سب سے پہلے ہم نے ہماری ہیلتھ پروفیشنلز اور دیگر کو اسے فراہم کرنا ہے اور ہم ان سے پیسے نہیں لے سکتے۔انہوں نے کہا کہ ایسٹروزینیکا سے متعلق میں وفاقی حکومت سے بات کروں گی کہ اگر ہم بطور صوبہ یہ نجی شعبے سے حاصل کرلیں اور لوگوں کو فراہم کریں تو اس سے یہ ہوجائے گا کہ ہم ویکسینیشن شروع کردیں گے۔صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہماری تیاری مکمل ہے، ویکسینیشن سینٹر، لاجسٹک تیار ہیں جبکہ 2 مراکز میں ہم نے ڈرائی رن بھی کیا ہے۔دوران گفتگو ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا کہ یہ وائرس بہت تیزی سے تبدیل ہورہا ہے، آج کی ویکسین 2 یا 4 سال بعد موثر ہوگی یا نہیں یہ کہنا بھی مشکل ہے، لہذا یہ ضروری ہے کہ ہم ابھی سے ویکسینیشن شروع کردیں۔انہوں نے بتایا کہ سائنوفام چین، برازیل، یو اے ای اور دیگر جگہوں پر استعمال ہوئی ہے اور اس کے کوئی منفی اثرات بھی نہیں آئے ہیں تاہم اس کا کتنے عرصے تک اثر رہتا ہے اس کا تعین ضروری ہے۔دوا ساز ادارے فائزر کی جانب سے بنائی گئی ویکسین سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ اس کی ویکسین ہم ویسے ہی درآمد کرکے لگا نہیں سکتے کیونکہ اس کو منفی 60 سے 70 ڈگری پر ہم رکھ ہی نہیں سکتے۔انہوں نے کہا چینی ویکسین پرانے طریقے سے بنائی گئی ہے، اس سے ہمیں خطرہ نہیں ہے اور اس کے ایسے منفی اثرات نہیں ہوگے۔اس موقع پر وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وفاقی حکومت ہمیں یہ اجازت دے کہ ہم ویکسین حاصل کرے کیونکہ اگر وفاقی حکومت اس عمل میں تیزی نہیں لاتی تو ہم چاہتے ہیں کہ ہم سائنوفام اور دیگر چینی ویکسین سمیت دنیا میں بننے والی دیگر ویکسین کے لیے رابطہ کریں اور اپنے لوگوں کے لیے ویکسین حاصل کرلیں۔دوران گفتگو ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سائنوفام کا پہلا ٹرائل کامیابی سے ہوگیا ہے اور اس میں کوئی ایسا مسئلہ نظر نہیں آیا ہے جبکہ آئی سی سی بی ایس کو چینی حکومت نے اس کے حصول کی اجازت دے دی تھی لیکن ان کا یہ کہنا تھا کہ وفاقی حکومت یا وزارت خارجہ کے طور پر ہم سے رابطہ کریں تو ہم آپ کو یہ دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری وفاقی حکومت سے التجا ہے کہ ہمیں ویکسین حاصل کرنے کی اجازت دی جائے، وفاقی حکومت بھلے یہ ویکسین خریدے اور ہمیں ہمارا حق فراہم کرے لیکن ہم بطور صوبہ خود یہ ویکسین بھی خرید سکیں تاکہ ہم اپنے لوگوں کو بچا سکیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ویکسین کے بعد بھی آپ کو ماسک پہننا پڑے گا کیونکہ ویکسین آپ کو کسی اور میں جراثیم منتقل کرنے سے نہیں روکتی وہ آپ کو محفوظ رکھے گی اور اس بیماری کی وجہ سے ہمارے لوگوں پر جو اثرات ہورہے ہیں، اموات ہورہی ہیں ان سے بچا جاسکے گا۔برطانیہ سے آئے 5 افراد جن میں نئے وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، ان کی صحت سے متعلق جب پوچھا گیا تو ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا کہ برطانیہ کا وائرس اتنا مہلک نہیں تھا بلکہ اس کے پھیلا کا خطرہ تھا، تاہم ہم نے ان لوگوں کے رابطے میں آنے والے لوگوں کا پتا لگایا انہیں آئیسولیٹ کیا جس کی وجہ سے یہ پھیلا نہیں۔ویکسین سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہم مینوفکچررز کو آرڈرز نہیں دے سکتے کیونکہ مختلف ممالک نے پہلے ہی دوگنا آرڈر دے دیے ہیں، تاہم ہم چاہ رہے ہیں کہ حکومتی سطح پر ممالک کے درمیان رابطہ کیا جائے۔ویکسین کے حصول کے لیے جلد بازی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ امریکا، برطانیہ، یورپ کیا جلد بازی کر رہے ہیں، یہاں تک کہ افریقی ممالک بھی خرید رہے ہیں جبکہ بھارت میں بھی یہ شروع ہوگئی ہے، اس کے علاوہ ترکی نے بھی ویکسین شروع کردی ہے، ہم ریس میں پیچھے رہ گئے ہیں، کیا ہم بیٹھے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے لوگ مریں گے اور لوگ بیمار پڑے گیں جبکہ آپ بین الاقوامی سطح پر تنہا ملک بن جائیں گے، جہاں آپ کا پاسپورٹ دیکھا جائے گا کہ آپ کی ویکسین نہیں ہوئی اور دوسرے ملک میں جانے کی اجازت نہیں ملے گی۔ڈاکٹر عذرا کا کہنا تھا کہ جیسے پولیو کو ساتھ ہوا ہے کہ ہمیں سفر سے قبل پولیو سرٹیفکیٹ دکھانا پڑتا ہے اسی طرح کورونا کے ساتھ بھی ہوگا کہ ہمیں سفر سے قبل اس کا سرٹیفکیٹ دکھانا پڑے گا۔اس موقع پر صحافی کی جانب سے مفت ویکسین کی فراہمی سے متعلق سوال کے جواب میں ڈاکٹر عذرا کا کہنا تھا کہ ہم کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ بھی مفت کر رہے ہیں جو 4 سے 6 ہزار کا ہے جبکہ یہ ویکسین ڈھائی ہزار یا اس سے کم کی مل سکتی ہے، اگرچہ ہم ایک دم سے پورے ملک اور سندھ میں ویکسین نہیں لگا سکتے تاہم ہم مہینے میں تھوڑا خرچہ کرکے اسے منگوا سکتے ہیں اور اتنے پیسے ہیں کہ ہم اسے منگوا سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ہسپتالوں، آئی سی یو اور دیگر اخراجات پر خرچہ کر رہے ہیں ایک آئی سی یو میں یومیہ ڈیڑھ لاکھ روپے فی مریض خرچ ہوتا ہے تاہم ویکسین منگوا کر ہم یہ پیسے بچا سکتے ہیں۔علاوہ ازیں ملک میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ میرا موقف یہ ہے کہ جب تک وائرس سے متاثر ہونے کی شرح 3 فیصد سے کم نہیں ہوجاتی تعلیمی ادارے نہیں کھولنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں تو تعلیمی ادارے بالکل نہیں کھولنے چاہئیں، ان شہروں میں وائرس کا پھیلا بہت زیادہ ہے اور یہ بڑھ رہا ہے، پہلے کیسز 300 سے 400 تک یومیہ تھے لیکن اب دوبارہ ایک ہزار سے 1200 پر آگئے ہیں اور اس میں اضافہ ہورہا ہے۔قبل ازیں جامعہ کراچی کے آئی سی سی بی ایس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اقبال چوہدری کا کہنا تھا کہ فروری میں ڈاکٹر عذرا نے ہم سے ایک ملاقات کی تھی اور ہمیں تحقیق کا کہا تھا اور نہ صرف ڈائیگناسٹک بلکہ ٹرائلز، ٹی سی ایم، جینوم سرولنس پر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ تحقیق میں ثابت ہوا یہ وائرس تیزی سے تبدیل ہورہا ہے اور اس کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ ہے، خیال یہ تھا کہ اربوں ڈالر مالیت کی ویکسین سے لوگوں کو زندگی بھر کا تحفظ ملے گا تاہم سائنس نے ثابت کیا ہے کہ اس کی قسم میں تبدیلی آرہی ہے اور افریقہ اور برطانیہ کی قسم آپ کے سامنے ہے۔ڈاکٹر اقبال چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم نے سندھ حکومت کے تعاون سے یہ کام شروع کیا اور ہم ملک سے نمونے حاصل کرکے ان کی جانچ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وائرس کی جینوم میں 122 تبدیلیاں ہوچکی ہیں جس میں سے 32 میوٹیشن ایسی ہیں جس کی وجہ سے اس وائرس کا متاثر کرنے کا طریقہ ووہان کے وائرس سے مختلف ہے جبکہ میوٹیشن کی شرح ہر گزرتے مہینے کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔چینی ویکسین سائنوفام کے ٹرائل سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہم اس کا ٹرائل کر رہے ہیں اور بنیادی طور پر اس کا مقصد یہ ہے کہ اس کی حفاظتی سطح کتنی ہے اور یہ ٹرائل تقریبا مکمل ہونے والا ہے۔

پاکستان ریلویز: انٹرنیشنل گڈز ٹرین سروس 12 سال بعد بحال
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp


مشہور ٖخبریں
  • قوم کیلئے کرونا ویکسین سے متعلق بڑی خوشخبری

    Jan 16, 2021 | 12:43
  • سعودی عرب: سڑک پار کرنے والوں پر نئی پابندیاں

    Jan 16, 2021 | 14:02
  • جمائماگولڈاسمتھ کی نئی فلم میں سجل علی اورشبانہ اعظمی ...

    Jan 16, 2021 | 13:37
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے شیخوپورہ تاگوجرانوالہ دورویہ سڑک ...

    Jan 16, 2021 | 11:21
متعلقہ خبریں
  • مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دے گی اور نہ ...

    Feb 16, 2021 | 19:03
  • وفاقی حکومت نے کورونا ویکسین درآمد کرنے کی اجازت نہیں ...

    Feb 03, 2021 | 15:46
  • سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت بننے جا رہی ہے: وفاقی ...

    Feb 28, 2021 | 23:24
  • فرانس نے کرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کو ویکسین ...

    Feb 13, 2021 | 10:11
  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    مردم شماری کے دوران بارہ سوالات پوچھے جائیں گے جبکہ خانہ شماری کے سوالات کی تعداد ...

  • 2

    بھارت : مرد نے دو بچوں کو جنم دے کر ڈاکٹروں کو پریشان کر دیا

  • 3

    شکر گڑھ کے سرحدی علاقے سکھوچک میں ڈرون طیارہ آگرا، حساس ادارے نے ڈرون طیارہ قبضے ...

  • 4

    جڑانوالہ کا موچی 5 کتابوں کا مصنف کئی ایوارڈز حاصل کرچکا

  • 5

    اب نکاح نامے میں جہیز کا بھی خانہ ہوگا۔ عدالت نے حکم دے دیا۔

  • 1

    لاہورمیں CTDنےکارروائی کرتےہوئے6دہشتگردوں کوہلاک کردیا

  • 2

    Protest Against Arrival of Modi In London

  • 3

    American FO blame to Pakistan

  • 4

    Modi visit: 'Huge moment' for UK and India

  • 5

    پشاور: امن دشمنوں نےسرکاری ملازمین کی بس کو نشانہ بنایا،15افراد شہید،30 سےزائد ...

E-Paper - Nawaiwaqt
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہارات
  • رابطہ
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group