ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ معاہدے کے اطلاق کا آغاز
ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ معاہدے پر عمل شروع ہونے کا اعلان کر دیا گیا۔ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک اس بات پر متفق ہوئے کہ جمعہ سے جامع اسٹریٹیجک تعاون کے معاہدے پر عملدرآمد کا اعلان کریں۔ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ تفصیلی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس بات پر اتفاق رائے ہوا کہ طرفین 25 سالہ جامع اسٹریٹیجک تعاون کے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہونے کا اعلان کریں۔ایران کے وزیر خارجہ نے بتایا کہ وہ صدر جمہوریہ ایران کا مکتوب پیغام انکے چینی ہم منصب کے لئے لے کر گئے تھے۔