پاکستان میں آج کا موسم کیسا رہے گا؟۔ محکمہ موسمیات نے بتادیا۔

آج ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اور شدید سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد سمیت صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرداورابر آلود رہے گا تاہم چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، مالاکنڈ،خیبراورکرم میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا بھی امکان ہے۔ تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور موہنجو داڑومیں دھندپڑنے کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کاامکان ہے۔ تاہم خاران ،چاغی ،نوشکی ،واشو ک، کوئٹہ، زیارت، پشین،لورالائی، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور ژوب میں چند مقا مات پر ہلکی بارش اور برفباری کا بھی امکان ہے۔ واضح رہے کہ آج ریکارڈ کیے گئےکم ازکم درجہ حرارت میں لہہ منفی 15،استور، کالام منفی 12،گوپس منفی 11، اسکردو منفی 09، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، بارہ مولہ، سری نگر منفی 06، ہنزہ منفی 05، مالم جبہ، قلات منفی 04، دروش، راولاکوٹ منفی 03، چترال، میرکھانی، گلگت، مری،کاکول، پاراچنار، ژوب، بونجی منفی 02اور کوئٹہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔