پشاور: سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں تین دن کھولنے کا فیصلہ

ُپشاور : ضلعی انتظامیہ نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں ہفتے میں تین دن سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں سی این جی اسٹیشنز اب ہر پیر، بدھ اور جمعہ کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔خیال رہے کہ انتظامیہ نے ایک ہفتہ قبل پشاور میں سی این جی اسٹیشنز کیلئے گیس سپلائی معطل کی تھی۔تاہم اب تین دن گیس اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ ہوا ہے۔