نواز شریف کا مسئلہ براہ راست مہنگائی سے منسلک ہے: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا مسئلہ براہ راست مہنگائی سے منسلک ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ پر 10 لاکھ روپے تک علاج ہو سکتا ہے اور صحت کارڈ کی تمام صحافی برادری کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ سوالات سے نہیں گھبرانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 10 لاکھ روپے ہر خاندان کی انشورنس ہے جبکہ صحت کارڈ کا پروگرام خیبر پختونخوا میں بہت اچھے انداز سے چل رہا ہے۔ عوام کو اچھے اسپتال اور علاج سے غرض ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ ہمیں اپنی سیاسی بحث کو میچور کرنا چاہیے۔ نواز شریف کا مسئلہ براہ راست مہنگائی سے منسلک ہے کیونکہ گھر میں اخراجات زیادہ اور آمدنی کم ہو تو مہنگائی لگتی ہے۔ 1947 سے 2008 تک ملک نے 6 ٹریلین روپے قرضہ لیا اور 2008 سے 2018 تک 23 ٹریلین روپے قرضہ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس نے گوادر کا شہر خرید لیا اور فوج کھڑی کی، نیوکلیئر طاقت بنا، ایک ڈاکٹر کراچی رکھا جس کی تنخواہ 76 لاکھ روپے رکھی گئی اور نواز شریف اس وقت لندن میں سب سے مہنگی جائیداد پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت 32 ارب ڈالر قرضہ واپس کر چکی ہے۔